دبئی ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں کیرن پولارڈ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا، اس فتح کے ساتھ ہی کراچی نے پلے آف میں پہنچنے کی امید زندہ کر لی البتہ قلندر کی شکست نے پشاور زلمی کو پلے آف …
پی ایس ایل ٹو، کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو اہم میچ مں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا کر پلے آف میں پہنچنے کی امید زندہ کر لی

مزید خبریں
دبئی ۔ 25 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں کیرن پولارڈ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا، اس فتح کے ساتھ ہی کراچی نے پلے آف میں پہنچنے کی امید زندہ کر لی البتہ قلندر کی شکست نے پشاور زلمی کو پلے آف میں پہنچا دیا، فاتح ٹیم نے 156 رنز کا ہدف آخری گیند پر 5 وکٹوں پر پورا کیا، پولارڈ نے آخری دو گیندوں پر مسلسل دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، پولارڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 45 رنز بنا کر قلندر کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، پولارڈ کو عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔








