کراچی ۔ 30 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 337.47 پوائنٹس کے اضافے سے 40010.36 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 38 ارب 93 کروڑ 3 لاکھ 96 ہزار 935 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 9 ارب 44 کروڑ 26 لاکھ 83 ہزار 190 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 337.47 پوائنٹس کے اضافے سے 40010.36 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 30 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 337.47 پوائنٹس کے اضافے سے 40010.36 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 38 ارب 93 کروڑ 3 لاکھ 96 ہزار 935 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 9 ارب 44 کروڑ 26 لاکھ 83 ہزار 190 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 6 کروڑ 58 لاکھ 66 ہزار 480 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 337.47 پوائنٹس کے اضافے سے 40010.36 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 123.23 پوائنٹس کی تیزی سے 20108.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 173.17 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 277.09 پوائنٹس کی تیزی رہی۔








