پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 944.61 پوائنٹس کے اضافے سے 40791.39 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 944.61 پوائنٹس کے اضافے سے 40791.39 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 47 ارب 61 کروڑ 96 لاکھ 83 ہزار 348 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 6 کروڑ 18 لاکھ 37 ہزار 370 روپے کی کمی رونما ہوئی۔ …

کراچی ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 944.61 پوائنٹس کے اضافے سے 40791.39 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 47 ارب 61 کروڑ 96 لاکھ 83 ہزار 348 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 6 کروڑ 18 لاکھ 37 ہزار 370 روپے کی کمی رونما ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 90 لاکھ 25 ہزار 940 حصص کی کمی ریکارڈ کی گی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 39900، 40000، 40100، 40200، 40300، 40400، 40500، 40600 اور 40700 پوائنٹس کی 9 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 944.61 پوائنٹس کے اضافے سے 40791.39 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 505.37 پوائنٹس کی تیزی سے 20715.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply