کراچی ۔ 7 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 532.77 پوائنٹس کے اضافے سے 47889.37 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 87 ارب 54 کروڑ 72 لاکھ 61 ہزار 345 روپے کا اضافہ رونماءہوا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 61 لاکھ 23 ہزار 660 حصص کی تیزی رہی۔ تاہم تجارتی حجم میں 94 …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 532.77 پوائنٹس کے اضافے سے 47889.37 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ 7 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 532.77 پوائنٹس کے اضافے سے 47889.37 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 87 ارب 54 کروڑ 72 لاکھ 61 ہزار 345 روپے کا اضافہ رونماءہوا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 61 لاکھ 23 ہزار 660 حصص کی تیزی رہی۔ تاہم تجارتی حجم میں 94 کروڑ 19 لاکھ 79 ہزار 914 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 47400، 47500، 47600، 47700 اور 47800 پوائنٹس کی پانچ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 532.77 پوائنٹس کے اضافے سے 47889.37 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 330.91 پوائنٹس کی تیزی سے 25418.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔









