پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان

کراچی ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 505.81 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49371.60 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 76 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار 216 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 79 کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار 907 …

کراچی ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 505.81 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49371.60 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 76 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار 216 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 79 کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار 907 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 67 لاکھ 12 ہزار 810 حصص کا اضافہ رونماءہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 48900، 49000، 49100، 49200 اور 49300 پوائنٹس کی پانچ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 505.81 پوائنٹس کے اضافے سے 49371.60 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 317.82 پوائنٹس کی تیزی سے 26838.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Leave a Reply