کراچی ۔ 6 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 23.70 پوائنٹس کے اضافے سے 50144.63 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 25 ارب 94 کروڑ 96 لاکھ 34 ہزار 276 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 31 کروڑ 50 لاکھ 89 ہزار 71 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و …
پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان، 100 انڈیکس 23.70 پوائنٹس کے اضافے سے 50144.63 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 6 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 23.70 پوائنٹس کے اضافے سے 50144.63 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 25 ارب 94 کروڑ 96 لاکھ 34 ہزار 276 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 31 کروڑ 50 لاکھ 89 ہزار 71 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 2 کروڑ 34 لاکھ 6 ہزار 660 روپے حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 23.70 پوائنٹس کے اضافے سے 50144.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے پہلے پیر کے روز پی ایس ایکس میں تیزی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک دن میں 1566 پوائٹس کی تاریخی تیزی دیکھی گئی جس سے انڈیکس 50121 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ یاد رہے کہ یکم نومبر 2016ءکو مارکیٹ میں 1406 پوائنٹس کی تیزی کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔








