پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 266.15 پوائنٹس کی کمی سے 40237.53 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 266.15 پوائنٹس کی کمی سے 40237.53 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 42 ارب 42 کروڑ 78 لاکھ 39 ہزار 613 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 73 کروڑ 58 لاکھ 28 ہزار 740 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و …

کراچی ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 266.15 پوائنٹس کی کمی سے 40237.53 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 42 ارب 42 کروڑ 78 لاکھ 39 ہزار 613 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 73 کروڑ 58 لاکھ 28 ہزار 740 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 84 لاکھ 28 ہزار 240 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 266.15 پوائنٹس کی کمی سے 40237.53 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 154.62 پوائنٹس کی مندی سے 20326 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 110.72 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 359.61 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ حصص کی خرید و فرخت میں اتار چرھاﺅ کے باعث بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 94.52 پوائنٹس کی کمی سے 15211.38 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 89.50 پوائنٹس کے اضافے سے 17333.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply