کراچی ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 390.75 پوائنٹس کی کمی سے 39846.78 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 95 ارب 79 کروڑ 63 لاکھ 71 ہزار 860 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 95 کروڑ 60 لاکھ 23 ہزار 976 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 390.75 پوائنٹس کی کمی سے 39846.78 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 390.75 پوائنٹس کی کمی سے 39846.78 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 95 ارب 79 کروڑ 63 لاکھ 71 ہزار 860 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 95 کروڑ 60 لاکھ 23 ہزار 976 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 1 کروڑ 58 لاکھ 33 ہزار 620 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 390.75 پوائنٹس کی کمی سے 39846.78 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 116.26 پوائنٹس کی مندی سے 20209.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 328.55 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 576.22 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ حصص کی خرید و فرخت میں اتار چرھاﺅ کے باعث بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 2.25 پوائنٹس کے اضافے سے 15213.63 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 197.35 پوائنٹس کی تیزی سے 17530.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔








