پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 654.78 پوائنٹس کی کمی سے 40461 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 654.78 پوائنٹس کی کمی سے 40461 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 37 ارب 77 کروڑ 34 لاکھ 32 ہزار 500 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ 61 ہزار 553 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ …

کراچی ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 654.78 پوائنٹس کی کمی سے 40461 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 37 ارب 77 کروڑ 34 لاکھ 32 ہزار 500 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ 61 ہزار 553 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 7 کروڑ 7 لاکھ 18 ہزار 850 حصص کی تیزی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 654.78 پوائنٹس کی کمی سے 40461 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 330.04 پوائنٹس کی مندی سے 20513.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 472.88 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1448.53 پوائنٹس کی مندی رہی۔

Leave a Reply