کراچی ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 66.43 پوائنٹس کی کمی سے 40724.96 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 31 ارب 79 کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار 711 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 3 ارب 69 کروڑ 59 لاکھ 31 ہزار 206 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 66.43 پوائنٹس کی کمی سے 40724.96 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 66.43 پوائنٹس کی کمی سے 40724.96 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 31 ارب 79 کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار 711 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 3 ارب 69 کروڑ 59 لاکھ 31 ہزار 206 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 4 کروڑ 20 لاکھ 38 ہزار 510 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 66.43 پوائنٹس کی کمی سے 40724.96 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 35.69 پوائنٹس کی مندی سے 20679.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 104.08 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 141.68 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔








