پی ایس ڈی پی کے تحت انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے7 کروڑ14 لاکھ روپے جاری

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 7 کروڑ14 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 14 کروڑ 29 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 7 کروڑ14 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 14 کروڑ 29 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے انسانی حقوق کے آگاہی پروگرام کے لئے 40 لاکھ، لاہور، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے لئے 40 لاکھ، پورے پاکستان میں ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کر دیئے ہیں۔

مزید خبریں