پی ایس ڈی پی کے تحت انڈس بسین سسٹم میں فلڈ مینجمنٹ کی بہتر ی کے منصوبہ کےلئے 3000ملین روپے کا بجٹ مختص

پی ایس ڈی پی کے تحت انڈس بسین سسٹم میں فلڈ مینجمنٹ کی بہتر ی کے منصوبہ کےلئے 3000ملین روپے کا بجٹ مختص

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 27-2026 میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے انڈس بسین سسٹم میں فلڈ مینجمنٹ کی بہتر ی کے منصوبہ کےلئے 3000ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔

جمعہ کو یہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق اس منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 5178.412ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2026تک منصوبہ پر294.400ملین روپے کے اخراجات متوقع ہیں ۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال میں انڈس بسین سسٹم میں فلڈ مینجمنٹ کی بہتر ی کے منصوبہ کےلئے 3000ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔