پی ایس ڈی پی کے تحت داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کےلئے15000 ملین روپے کا بجٹ مختص

آئندہ مالی سال 27-2026 میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے کوہستان خیبرپختونخوا میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کےلئے15000 ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 27-2026 میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے کوہستان خیبرپختونخوا میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کےلئے15000 ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق اس منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ1737881ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2026تک منصوبہ پر472903.818ملین روپے کے اخراجات متوقع ہیں۔واضح رہے کہ آئندہ مالی سال میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کےلئے15000 ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔