پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

راولپنڈی ۔ 4 اپریل (اے پی پی)پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 141 لانگ کورس، 60 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 10ویں مجاہد کورس اور 15ویں لیڈی کیڈٹس کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہفتہ کو ہوا۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں سری لنکا، عراق، فلسطین اور سعودی عرب کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر …

راولپنڈی ۔ 4 اپریل (اے پی پی)پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 141 لانگ کورس، 60 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 10ویں مجاہد کورس اور 15ویں لیڈی کیڈٹس کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہفتہ کو ہوا۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں سری لنکا، عراق، فلسطین اور سعودی عرب کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن (آئی جی ٹی اینڈ ای) لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن تھے جنہوں نے پریڈ کامعائنہ کیا اور نمایاں پوزیشن لینے والے کیڈٹس میں ایوارڈ تقسیم کئے۔ اکیڈمی کے سینئر انڈر آفیسر محمد احمد کو کوویٹڈ آف سو رڈ آف آنر، بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر حارث سردار چوہدری کو صدر گولڈ میڈل، سری لنکا کے کیڈٹ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل اور انڈر آفیسر میگولا کو چیف آف آرمی اسٹاف ایوارڈسے نوازا گیا۔

مزید خبریں