پی ایم ڈی سی منظور شدہ اور شفاف امتحانی معیارات نافذ کرے،پاکستان فارن ڈاکٹرزمیڈیکل گریجویٹس ایسوسی ایشن کا مطالبہ

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):پاکستان فارن ڈاکٹرزمیڈیکل گریجویٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) فوری طور پر بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ اور شفاف امتحانی معیارات نافذ کرے، ڈی لسٹ کی گئی ان یونیورسٹیوں کو جو پہلے ہی ورلڈ ڈائریکٹری آف میڈیکل سکولز سےتسلیم شدہ ہیں انہیں فوری طور پر دوبارہ بحال کیا جائے، سینکڑوں اہل ڈاکٹروں کو …

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):پاکستان فارن ڈاکٹرزمیڈیکل گریجویٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) فوری طور پر بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ اور شفاف امتحانی معیارات نافذ کرے، ڈی لسٹ کی گئی ان یونیورسٹیوں کو جو پہلے ہی ورلڈ ڈائریکٹری آف میڈیکل سکولز سےتسلیم شدہ ہیں انہیں فوری طور پر دوبارہ بحال کیا جائے، سینکڑوں اہل ڈاکٹروں کو NRE-2 میں شرکت کرنے سے روکنے والی ماضی کی تمام پالیسیاں واپس لی جائیں۔

ان خیالات کا اظہارپاکستان فارن ڈاکٹرزمیڈیکل گریجویٹس ایسوسی ایشن کےصدر ڈاکٹرطاہرخان سکندری نے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمٰن گجر،ترجمان ڈاکٹر کفایت اللہ، چیئرمین ڈاکٹر نعمان عمرانی،ڈاکٹر وقاص اکبر، ڈاکٹر خرا ، ڈاکٹر سیدہ فاطمہ نائب صدر خواتین ونگ ،میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر ثمر اور فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کو پچھلے NRE-1 امتحانات کے تمام امیدواروں کے تفصیلی نمبر شائع کرنے چاہئیں تاکہ طلباء اپنے نمبرز پاس ہونے کی شرح  اورناکامی کی وجہ جان سکیں،تمام ایف ایم جی کو پی آر ایم پی جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنا ہاؤس جاب بغیر رکاوٹ جاری رکھ سکیں،پی ایم ڈی سی کو ماضی کی ایسی تمام پالیسیاں واپس لینی چاہئیں جو سینکڑوں اہل ڈاکٹروں کو NRE-2 میں شرکت کرنے سے روکنے کا باعث بنتی ہیں۔