پی ایچ پی نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

لاہور۔5مارچ (اے پی پی):پنجاب ہائی وے پٹرول ( پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہے۔پی ایچ پی نے رواں سال ماہِ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔پی ایچ پی نے بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ شاہرات پر4.6 ملین افراد کو چیک کیا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دوران چیکنگ 409 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار …

لاہور۔5مارچ (اے پی پی):پنجاب ہائی وے پٹرول ( پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہے۔پی ایچ پی نے رواں سال ماہِ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔پی ایچ پی نے بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ شاہرات پر4.6 ملین افراد کو چیک کیا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دوران چیکنگ 409 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا،پنجاب بھر کی شاہرات پر2.7 گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور164 چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر17 ہزار09 سو87 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے شاہرات کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔دھواں چھوڑ کر سموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی27100 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی،گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 831 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی،شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر85744 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے،

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ39 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا،شاہرات سے1141 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہائو کو بہتر بنایا گیا،20460 مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی،شاہرات پر مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے185 مسافروں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ حادثات میں شدید مضروب ہونے والے154 مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس خدمت مراکز پر32560 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں،ناجائز اسلحہ کے استعمال پر15 مقدمات درج ، ملزمان کے قبضہ سے15 پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں ۔منشیات فروشوں سے331 لیٹر شراب اور24 گرام چرس بھی برآمد ہوئی ۔