پی اے ایف بیس بھولاری سی پیک منصوبے کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا،ایئر چیف مارشل سہیل امان

پاکستان ائیر فورس بیس بھولاری کا افتتاح پی اے ایف بیس بھولاری سی پیک منصوبے کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا،ایئر چیف مارشل سہیل امان کراچی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ایئر فورس نے تاریخ ساز سنگ میل عبور کرتے ہوئے آج نئے ایئر بیس بھولاری کی افتتاحی تقریب منعقد کی۔ افتتاحی تقریب بابائے قوم قائد اعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے انہیں خراج تحسین …

پاکستان ائیر فورس بیس بھولاری کا افتتاح
پی اے ایف بیس بھولاری سی پیک منصوبے کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا،ایئر چیف مارشل سہیل امان

کراچی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ایئر فورس نے تاریخ ساز سنگ میل عبور کرتے ہوئے آج نئے ایئر بیس بھولاری کی افتتاحی تقریب منعقد کی۔ افتتاحی تقریب بابائے قوم قائد اعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تھی۔عظیم قائد نے پاک فضائیہ کے اولین مقصد کی بنیاد رکھتے ہوئے پاک فضائیہ کے تمام ارکا ن کو ہدایت کی تھی کہ فضائی قوت کو ا یسا طاقتور بنائیں کہ جس کا کوئی ثانی نہ ہو۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بھی معزز مہمان کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی۔ استقبالیہ خطاب کے دوران بیس کمانڈر نے حاضرین کو بیس کے ابتدائی ڈھانچے اور بیس پر موجودمختلف سہولتوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ”بلاشبہ، پاکستان ائیر فورس بیس بھولاری، پاک فضائیہ کے زمینی اور سمندری حدود کی دفاعی حکمت عملی اوراستعداد کار میں اضافے کے سلسلے میں اہم پروجیکٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس بیس کے قیام سے پاک فضائیہ اب بہتر طور پر زمینی آپریشنز میں پاک آرمی کا ساتھ دے سکتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply