پی سی ایس ٹی نے پاکستان کے پیداواری سائنسدانوں کے 2017 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی(پی سی ایس ٹی) نے پاکستان کے پیداواری سائنسدانوں کے 2017 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔حتمی نتائج کے مطابق پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل(پی اے آر سی)کے چیئر مین ڈاکٹر ظفر یوسف زراعت کے شعبے میں پاکستان کے سرفہرست پیداواری سائنسداں قرار دیئے گئے۔ پی سی ایس ٹی ملک کے سب سے بہترین پیداواری سائنسدانوں ،انجینئرز …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی(پی سی ایس ٹی) نے پاکستان کے پیداواری سائنسدانوں کے 2017 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔حتمی نتائج کے مطابق پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل(پی اے آر سی)کے چیئر مین ڈاکٹر ظفر یوسف زراعت کے شعبے میں پاکستان کے سرفہرست پیداواری سائنسداں قرار دیئے گئے۔ پی سی ایس ٹی ملک کے سب سے بہترین پیداواری سائنسدانوں ،انجینئرز اور ڈاکٹروںکا اعلان انکی معیاری تحقیق اور نمایاں کاکردگی کی بنیاد پر کرتی ہے۔ پی سی ایس ٹی گزشتہ بیس سال کے دوران ”پاکستان کے پیداواری سائنسداں“کے موضوع پر 8ڈائریکٹریز چھاپ چکی ہیں۔ اب نویں بھی سامنے آچکی ہے جو سرکاری و نجی سیکٹر ،جامعات،کالجوں اور ریسرچ و ڈویلپمنٹ اداروں کے 4154 پاکستانی سائنسدانوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہے۔ پی اے آر سی کا کہنا ہے کہ چیئر مین ڈاکٹڑ یوسف ظفر کا انتخاب ادارے کے تمام سائنسدانوں کیلئے باعث فخر ہیں۔ سائنسداں برادری نے نمایاں کامیابی پر چیئر مین پی اے آر سے ڈاکٹر ظفر یوسف کو مبارکباد دی ہے۔