پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس، کراچی سٹیڈیم کے دوسرے مرحلے اور انفراسٹرکچر اپ گریڈ کی منظوری

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس میں کرکٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کامیابیوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے دوسرے مرحلے کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ اس …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس میں کرکٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کامیابیوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے دوسرے مرحلے کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ، لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ کو اوول گراؤنڈ کی طرز پر اپ گریڈکرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور بی او جی نے اس اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم تعمیر ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل 11 کے میچز مظفرآباد سٹیڈیم میں کرانے کی پوری کوشش ہے اور مظفرآباد سٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز بھی کرائے جائیں گے۔اجلاس میں پی ایس ایل لندن و نیویارک روڈ شوز کی کامیابی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پوری ٹیم کی محنت اور پروفیشنل ازم کو سراہا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر نے روڈ شوز کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی۔بی او جی کے ممبران نے سری لنکن ٹیم کے حالیہ دورے کو جاری رکھنے کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان سے اظہار تشکر کی قرارداد منظور کی۔ممبران کے اظہار تشکر پر محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹور کو جاری رکھنے کا کریڈٹ میری ذات کو نہیں بلکہ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اخلاص سے محنت کی اور اللہ تعالٰی نے مدد کی ۔ پی ایس ایل روڈ شوز کی کامیابی کے حوالے سے چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی پوری ٹیم کی کامیابی ہے، جسے انٹرنیشنل برانڈ بنانے کے لئے سب نے شبانہ روز انتھک محنت کی۔اجلاس کو ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور نچلی سطح پر ٹورنامنٹس و میچز کی تعداد میں اضافے کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ریجنل لیول پر معروف نجی فرم نے کلبز کی سکروٹنی کا آغاز کر دیا ہے، جس کی بریفنگ بھی اجلاس کو دی گئی۔

بورڈ آف گورنرز کو مستقبل کے آئی سی سی ویمنز و مینز کرکٹ ٹورنامنٹس کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں اسماعیل قریشی، طارق سرور، سجاد علی کھوکھر، انوار غنی، ظہیر عباس اور تنویر احمد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، ظفر اللہ، مصطفے رمدے، عدنان ملک، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی شریک ہوئے۔ چیف فنانشل آفیسر، ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ، کمرشل اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔