پی سی بی رولز خلاف ورزی ، صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن پاکپتن کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کیخلاف متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی رولز کی خلاف ورزی پر صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن پاکپتن کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی

لاہور۔13اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی رولز کی خلاف ورزی پر صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن پاکپتن کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے رشید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن پاکپتن کا صدر ہے،پی سی بی کے قواعد کی خلاف ورزی نہیں کی، ڈائریکٹر ڈومیسٹک آپریشن پی سی بی نے غیر قانونی طور پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا جبکہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک آپریشن پی سی بی نے دسمبر 2025 میں درخواست گزار کا کلب بھی بین کر دیا۔عدالت ڈائریکٹر ڈومیسٹک آپریشن پی سی بی کی جانب سے کلب بند کرنے کے احکامات کالعدم قرار دے۔عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔