لاہور ۔ 07 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں مدعو کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ انٹرنیشنل الیون کی ستمبر میں چار ٹی ٹونٹی میچز کےلئے پاکستان آمد کے علاوہ پی سی بی سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کو بھی دورہ پاکستان کےلئے آمادہ …
پی سی بی نے غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں مدعو کرنے کی کوششیں تیز کردیں

مزید خبریں
لاہور ۔ 07 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں مدعو کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ انٹرنیشنل الیون کی ستمبر میں چار ٹی ٹونٹی میچز کےلئے پاکستان آمد کے علاوہ پی سی بی سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کو بھی دورہ پاکستان کےلئے آمادہ کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد رواں سال کسی انٹرنیشنل ٹیم کی پاکستان آمد کے امکانات بڑھ گئے ہیں، ہم نے ثابت کردیا کہ مہمانوں کو سکیورٹی فراہم کرسکتے ہیں۔ بنگلہ دیش کیساتھ سری لنکن کرکٹ بورڈ سے بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال کے آخر میں بھارت کیساتھ سیریز کے امکانات نظر نہ آنے پر پی سی بی یہ خلا پرکرنے کیلئے بنگلہ دیشی بورڈ کو پہلے ہی درخواست کرچکا ہے۔








