لاہور۔19اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025-26 کے بین الاقوامی سیزن کے لیے 30 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دے دیے۔ اس بار کسی کھلاڑی کو کیٹیگری "اے" میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں 10، 10 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق اس سال 12 نئے کھلاڑیوں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، …
پی سی بی نے 2025-26 کے بین الاقوامی سیزن کیلئے 30 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دے دیے

مزید خبریں
لاہور۔19اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025-26 کے بین الاقوامی سیزن کے لیے 30 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دے دیے۔ اس بار کسی کھلاڑی کو کیٹیگری "اے” میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں 10، 10 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق اس سال 12 نئے کھلاڑیوں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صہیبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے ۔
گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر پانچ کھلاڑیوں ابرار احمد، حارث رف، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاداب خان کوکیٹیگری سی سے بی میں ترقی دی گئی ہے۔دوسری جانب آٹھ کھلاڑی عامر جمال، حسیب اللہ، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد حریرا، محمد عرفان خان اور عثمان خان اس بار کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔
کیٹیگری بی کے کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور شاداب خان سمیت 10 کرکٹرز شامل ہیں۔کیٹیگری سی میں نسیم شاہ، سعود شکیل، محمد نواز، عبداللہ شفیق اور دیگر کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ کیٹیگری ڈی میں شان مسعود، خوشدل شاہ، حسین طلعت اور دیگر 10 کھلاڑی شامل ہیں۔یہ کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک مثر رہیں گے۔








