پی سی بی کا جنوبی افریقہ کےٹیسٹ سکواڈ کی وطن روانگی پر نیک تمنائوں کا اظہار

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ سکواڈ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکست کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقی ٹیسٹ سکواڈ کا دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا اور ان کی بحفاظت وطن واپسی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ منگل کو پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ …

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ سکواڈ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکست کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقی ٹیسٹ سکواڈ کا دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا اور ان کی بحفاظت وطن واپسی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ منگل کو پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "ہم دورہ پاکستان پر جنوبی افریقی ٹیسٹ سکواڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ نے یہاں بہترین وقت گزارا اور ہماری مہمان نوازی کا لطف اٹھایا ہوگا۔ ” دریں اثناء کرکٹ جنوبی افریقہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ٹیسٹ سکواڈ سے ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل ہونے والے ارکان لاہور میں سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔ واضح رہے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا اور اب دونوں ٹیمیں (کل) 11 فروری سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں نبردآزما ہوں گی۔