پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

کراچی۔ 18 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اقبال قاسم کی سربراہی میں )آج( ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق اقبال قاسم کی سربراہی میں قائم کردہ نئی کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ 19فروری کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں اہم نکات شامل ہیں۔ اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور …

کراچی۔ 18 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اقبال قاسم کی سربراہی میں )آج( ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق اقبال قاسم کی سربراہی میں قائم کردہ نئی کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ 19فروری کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں اہم نکات شامل ہیں۔ اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق شرکاءکو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے طریقہ کار اور ٹیم کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے جبکہ ویمنز کرکٹ پر عروج ممتاز اپ ڈیٹ فراہم کریں گی۔ اجلاس میں حالیہ ڈومیسٹک سیزن کے علاوہ پچز کے معیار سے متعلق اینڈی اٹکنسن کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کی کاروائی سے متعلق تفصیلات 20 فروری کو جاری کی جائیں گی۔