پی سی بی کے زیراہتمام راولپنڈی میں امپائرز اینڈ میچ ریفریز ورکشاپ کا آغاز 29 اگست سے ہوگا

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام راولپنڈی میں امپائرز اینڈ میچ ریفریز ورکشاپ کا آغاز 29 اگست سے ہوگا۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ملک بھر کے میچ آفیشلز کو جدید قوانین سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ پی سی بی ڈومیسٹک پلیئنگ کنڈیشنز، کوڈ آف کنڈکٹ اور لباس کے قوانین سے روشناس کروانا ہے۔ پی سی بی میچ …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام راولپنڈی میں امپائرز اینڈ میچ ریفریز ورکشاپ کا آغاز 29 اگست سے ہوگا۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ملک بھر کے میچ آفیشلز کو جدید قوانین سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ پی سی بی ڈومیسٹک پلیئنگ کنڈیشنز، کوڈ آف کنڈکٹ اور لباس کے قوانین سے روشناس کروانا ہے۔ پی سی بی میچ آفیشلز کو تازہ ترین پلیئنگ کنڈیشنز سے آگاہی دینے کےلئے پی سی بی ان ورکشاپس کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر کرتا ہے۔ ان ورکشاپس کے انعقاد سے ڈومیسٹک کرکٹ میں کام کرنے والے میچ آفیشلز کو بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے والے امپائرز سے بات چیت کا موقع ملتا ہے۔