اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے پارلیمانی کاکس برائے حقوق اطفال (پی سی سی آر) اور سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس سی ڈی او) کے مابین جمعہ کو مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے جس کا مقصد تعاون کیلئے ایک منظم اور نتائج پر مبنی فریم ورک قائم کرنا اور پاکستان بھر میں بچوں کے تحفظ کی پالیسی کو مضبوط کرنا ہے۔ ایس ایس …
پی سی سی آر اور ایس ایس ڈی او کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے پارلیمانی کاکس برائے حقوق اطفال (پی سی سی آر) اور سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس سی ڈی او) کے مابین جمعہ کو مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے جس کا مقصد تعاون کیلئے ایک منظم اور نتائج پر مبنی فریم ورک قائم کرنا اور پاکستان بھر میں بچوں کے تحفظ کی پالیسی کو مضبوط کرنا ہے۔ ایس ایس ڈی او سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مفاہمتی یاداشت پر پارلیمانی کاکس برائے حقوق اطفال کی جانب سے قومی اسمبلی کے قائم مقام سیکرٹری سعید احمد جبکہ ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے دستخط کیے۔
تقریب میں پارلیمانی کاکس برائے حقوق اطفال کی کنوینر ڈاکٹر نکہت شکیل خان،پارلیمانی سیکرٹری برائے اقتصادی امور ڈویژن، زیب جعفر، پارلیمانی سیکرٹری برائے آبی وسائل رعنا انصر، ایم این اے ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سومرو۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، قومی ورثہ و ثقافت فرح ناز اکبر، پروگرامز ڈائریکٹر، ایس ایس ڈی او ، مریم جواد سمیت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ایم او یو کے تحت، فریقین نے اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن (یو این سی آر سی) کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا کہ تمام قانون سازی، پالیسی اور نگرانی کے اقدامات میں بچوں کے بہترین مفادات کا بنیادی خیال رکھا جائے۔ شراکت داری کا مقصد بچوں کے تحفظ، بچوں کی اسمگلنگ، چائلڈ لیبر، کم عمری کی شادی سمیت بچوں کے حقوق کے اہم مسائل پر تحقیق پر مبنی قانون سازی و موثر پارلیمانی نگرانی کو فروغ دینا ہے۔








