پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے قومی بریفنگ میں شرکت نہ کر کے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ان کے نزدیک قومی مفاد سے زیادہ اہم اپنی سیاست اور ذاتی ایجنڈا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):‏وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور خطے کی موجودہ سنگین صورتحال کے پیش نظر بدھ کو وزیراعظم ہائوس میں ایک نہایت اہم سکیورٹی بریفنگ منعقد ہوئی جس میں ملک کے دفاعی و سکیورٹی اداروں نے سیاسی قیادت کو خطے کی بدلتی صورتحال، درپیش خطرات اور پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ یہ بات انہوں نے سماجی …

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):‏وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور خطے کی موجودہ سنگین صورتحال کے پیش نظر بدھ کو وزیراعظم ہائوس میں ایک نہایت اہم سکیورٹی بریفنگ منعقد ہوئی جس میں ملک کے دفاعی و سکیورٹی اداروں نے سیاسی قیادت کو خطے کی بدلتی صورتحال، درپیش خطرات اور پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے اس اہم قومی بریفنگ میں شرکت نہ کر کے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ان کے نزدیک قومی مفاد سے زیادہ اہم اپنی سیاست اور ذاتی ایجنڈا ہے۔

جب ملک کو اتحاد، سنجیدگی اور ذمہ داری کی ضرورت ہے تو اپوزیشن کا اس طرح کے اہم فورم سے غیر حاضر رہنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک طرز عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست نہیں بلکہ یکجہتی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے نازک وقت میں پوری قوم کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے تھا، مگر اپوزیشن نے اپنی غیر سنجیدگی سے نہ صرف پارلیمانی روایت کو نقصان پہنچایا بلکہ عوام کو بھی مایوس کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ قوم بخوبی دیکھ رہی ہے کہ کون ریاست کے ساتھ کھڑا ہے اور کون محض سیاست چمکانے میں مصروف ہے۔