پی ٹی آئی حکومت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی‘ علی نواز اعوان

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے متعدد کیسز میں ملوث ہیں، حکومت ملک سے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی لعنت کے خاتمے اور قومی خزانے سے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے پر عزم ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما پوائنٹ اسکورنگ کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں، حسن، حسین نواز اور اسحاق ڈار عدالت سے مفرور ہیں اور وہ پاکستان میں آ کر عدالتوں کے روبرو پیش ہو کر اپنے مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، عالمی برادری بھارت کے غیرقانونی اقدامات کا نوٹس لے۔

مزید خبریں