اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے خواتین پر تشدد کے حوالے سے سخت ترین اقدامات اٹھائے، معاشرے سے اس برائی کے خاتمے کے لئے آگاہی کو بڑھانا ہوگا۔ ایوان صدر میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی …
پی ٹی آئی حکومت نے خواتین پر تشدد کے حوالے سے سخت ترین اقدامات اٹھائے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے خواتین پر تشدد کے حوالے سے سخت ترین اقدامات اٹھائے، معاشرے سے اس برائی کے خاتمے کے لئے آگاہی کو بڑھانا ہوگا۔ ایوان صدر میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے حوالے سے تحریک انصاف کی پالیسی واضح ہے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے قانونی پہلوو¿ں کا جائزہ لینے، اور موثر قانون سازی کے لئے وزیر قانون کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پورنوگرافی کے بڑھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔








