پی ٹی آئی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کر رہی ہے، سینیٹر نہال ہاشمی

کراچی ۔27 جنوری (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ کی سب کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کمیٹی سینیٹ میں شفارشات پیش کرے گی کہ مزار قائد کے احاطے میں سیاسی جماعتوں کے جلسے جلسوں اور ٹی وی چینلز کی طرف سے ریٹنگ بڑھانے کے لئے مزار سے منفی کوریج پر پابندی عائد کی جائے، مزار پر سکیورٹی کے …

کراچی ۔27 جنوری (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ کی سب کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کمیٹی سینیٹ میں شفارشات پیش کرے گی کہ مزار قائد کے احاطے میں سیاسی جماعتوں کے جلسے جلسوں اور ٹی وی چینلز کی طرف سے ریٹنگ بڑھانے کے لئے مزار سے منفی کوریج پر پابندی عائد کی جائے، مزار پر سکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں، پی ٹی آئی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پارلیمنٹ میں ٓہنگامہ آرائی کر رہی ہے، گورنر سندھ کی تعیناتی جلد کر دی جائےگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مزار قائد پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ کی سب کمیٹی کے اجلاس کی صدرات اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کے ممبران کی تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے تین سال سے اس کا اجلاس نہیں بلا یا گیا جس کا وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نوٹس لیا اور بورڈ کے ممبران مکمل کرنے کے بعد اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزار قائد سے ملحقہ اراضی پر عوام کی سیر و تفریح اور قائد کی زندگی کے مختلف پہلوﺅں کو اجاگر کرنے کے لئے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور اس کا پی سی 2 منظور ہوچکا ہے۔

Leave a Reply