اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آج پوری قوم وزیر اعظم عمران کی ہدایت پر مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے باہر نکلی ہے۔کشمیر کی آذادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کراتے ہوئے کشمیریوں کو حق خوداردیت دے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہوش کے ناخن لے اور مقبوضہ …
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان کایوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آج پوری قوم وزیر اعظم عمران کی ہدایت پر مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے باہر نکلی ہے۔کشمیر کی آذادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کراتے ہوئے کشمیریوں کو حق خوداردیت دے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہوش کے ناخن لے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزیر اعظم عمران خا ن کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں اور وہ 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ بھر پور اور موثر انداز میں اجاگر کریں گے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق 27ستمبر تک ہر جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دن بارہ سے ساڑھے بارہ بجے کے دوران ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتی ہے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 26روز سے کشمیری بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں انہیں علاج معالجہ اور اشیائ خورد ونوش کی قلت کا سامنا ہے .بھارتی فوجی کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔








