اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف)کے چیئرمین اور ایشین تائیکوانڈو یونین کے رکن کرنل (ر)وسیم احمد جنجوعہ نے منگولیا میں منعقدہ 35 ممالک کی جنرل کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلوں اور نوجوانوں کی ترقی کے فروغ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار کو اجاگر کیا۔ عالمی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان …
پی ٹی ایف کے سربراہ وسیم جنجوعہ نے منگولیا اجلاس میں کھیلوں کے عالمی فروغ میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف)کے چیئرمین اور ایشین تائیکوانڈو یونین کے رکن کرنل (ر)وسیم احمد جنجوعہ نے منگولیا میں منعقدہ 35 ممالک کی جنرل کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلوں اور نوجوانوں کی ترقی کے فروغ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار کو اجاگر کیا۔
عالمی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان تائیکوانڈو اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مواقع اور تجربات بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نےاجلاس کو بتایا کہ 13 سے 20 اگست تک لاہور میں منعقد ہونے والے پریذیڈنٹ کپ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ عالمی کھیلوں کی برادری میں پاکستان کا مثبت تشخص مزید اجاگر کرے گا۔پی ٹی ایف چیئرمین نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے فعال اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے مختلف ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نےامید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے عالمی فورمز ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کریں گے اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کے لیے نئی راہیں کھولیں گے۔








