اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے پاکستان میں ہواوے کلاؤڈ سے چلنے والی جدید کلاؤڈ سہولیات متعارف کرانے کےلئے ماسٹر گروپ کے ذیلی ادارے انڈس کلاؤڈ کے ساتھ اہم شراکت داری کا معاہدہ کر لیا ۔ یہ شراکت داری پی ٹی سی ایل کی جانب سے اپنے کلاؤڈ اور ڈیٹا سینٹر پورٹ فولیو کو مضبوط بنانے اور ملک میں انٹرپرائز سطح کے …
پی ٹی سی ایل اور انڈس کلاؤڈ نے معاہدہ کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے پاکستان میں ہواوے کلاؤڈ سے چلنے والی جدید کلاؤڈ سہولیات متعارف کرانے کےلئے ماسٹر گروپ کے ذیلی ادارے انڈس کلاؤڈ کے ساتھ اہم شراکت داری کا معاہدہ کر لیا ۔ یہ شراکت داری پی ٹی سی ایل کی جانب سے اپنے کلاؤڈ اور ڈیٹا سینٹر پورٹ فولیو کو مضبوط بنانے اور ملک میں انٹرپرائز سطح کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تک رسائی کو وسعت دینے کی جاری کوششوں میں اہم پیش رفت ہے۔
پی ٹی سی ایل کے ملک گیر انفراسٹرکچر اور انٹرپرائز رسائی کو انڈس کلاؤڈ کی پلیٹ فارم صلاحیتوں کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے یہ اشتراک ہواوے کلاؤڈ سٹیک سروسز کو انٹرپرائز اور حکومتی صارفین کےلئے زیادہ قابلِ رسائی بنائے گا جس سے محفوظ، قابلِ توسیع اور بدلتی کاروباری ضروریات سے ہم آہنگ مقامی سطح پر ہوسٹ کی جانے والی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔اس شراکت داری کے معاہدے پر پی ٹی سی ایل و یوفون 5G کے چیف بزنس سلوشنز آفیسر آصف احمد اور انڈس کلاؤڈ لمیٹڈ کے چیف انویسٹمنٹ اینڈ انفارمیشن آفیسر رْمان ارشد ڈار نے دستخط کیے۔
اس موقع پر پی ٹی سی ایل و یوفون 5G کے ڈائریکٹر پروڈکٹ مینجمنٹ کلاؤڈ اینڈ ڈیجیٹل، بی ٹو بی سٹریٹجی اینڈ پروڈکٹ مینجمنٹ محمد شاہ رخ ملک اور انڈس کلاؤڈ لمیٹڈ کی ہیڈ آف انٹرپرائز بزنس سیدہ آمنہ احمد بھی موجود تھیں۔ آصف احمد نے کہا کہ جیسے جیسے پاکستان بھر میں ادارے اپنی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کر رہے ہیں ، محفوظ، قابلِ توسیع اور مقامی سطح پر ہوسٹ کیے جانے والے کلاؤڈ انفراسٹرکچر کی ضرورت نہایت اہم ہو چکی ہے۔
پی ٹی سی ایل ملک کا سب سے جامع ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ایکو سسٹم تشکیل دےرہا ہے جس میں کنیکٹیوٹی، ڈیٹا سینٹرز اور کلاؤڈ شامل ہیں تاکہ اس تبدیلی کو بڑے پیمانے پر ممکن بنایا جا سکے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم ہواوے کلاؤڈ سٹیک کی صلاحیتوں کو پاکستان میں متعارف کرا کے اپنے کلاؤڈ پورٹ فولیو کو مضبوط بنا رہے ہیں جس سے اداروں اور حکومتی تنظیموں کو عالمی معیار کی سہولیات مقامی سطح پر قابلِ اعتماد سروس، ضابطہ جاتی ہم آہنگی اور معاونت کے ساتھ فراہم کی جا سکیں گی۔
انڈس کلاؤڈ لمیٹڈ کے چیف انویسٹمنٹ اینڈ انفارمیشن آفیسر رْمان ارشد ڈار نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی ملک گیر رسائی ان اداروں تک ہواوے کلاؤڈ اسٹیک کی صلاحیتوں کو وسعت دینے کےلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی جو مضبوط اور مقامی تقاضوں سے ہم آہنگ کلاؤڈ سہولیات کے خواہاں ہیں۔ ہم اس شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے اور صارفین کو ایسا انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے منتظر ہیں جو بدلتی ہوئی مارکیٹ ضروریات پر پورا اترتا ہو۔پاکستان میں انٹرپرائز سطح کے کلاؤڈ انفراسٹرکچر تک مقامی رسائی کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاس یہ شراکت داری پی ٹی سی ایل کے کلاؤڈ پورٹ فولیو میں مزید وسعت کا باعث بنے گی۔








