پی ٹی وی کے ڈائریکٹر فخر حمید اور ان کی اہلیہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ٹیلی وژن کے ڈائریکٹر فخر حمید اور ان کی اہلیہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نمازہ جنازہ میں پاکستان ٹیلی وژن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ظہور برلاس، اعلیٰ افسران اور کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ٹیلی وژن کے ڈائریکٹر فخر حمید اور ان کی اہلیہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نمازہ جنازہ میں پاکستان ٹیلی وژن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ظہور برلاس، اعلیٰ افسران اور کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات و منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا، اعلیٰ افسران اور کارکنان نے پاکستان ٹیلی وژن کے ڈائریکٹر فخر حمید اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ مرحوم طویل عرصہ سے پی ٹی وی کے شعبہ انفارمیش ٹیکنالوجی سے وابستہ رہے۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Leave a Reply