پی ٹی ڈی سی پائیدار سیاحت فورم اینڈ ایکسپو 2026 میں شرکت کیلئے پُر عزم

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لئے سیاحت کے شعبہ میں تبدیلی کے مقصد کے تحت پائیدار سیاحت فورم اینڈ ایکسپو 2026 میں شرکت کے لئے پُر عزم ہے۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ یہ فورم اینڈ ایکسپو 21 سے 22 جنوری 2026 تک کراچی میں منعقدہو گا۔ اس فورم اینڈ ایکسپو میں او آئی سی خطے سے …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لئے سیاحت کے شعبہ میں تبدیلی کے مقصد کے تحت پائیدار سیاحت فورم اینڈ ایکسپو 2026 میں شرکت کے لئے پُر عزم ہے۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ یہ فورم اینڈ ایکسپو 21 سے 22 جنوری 2026 تک کراچی میں منعقدہو گا۔

اس فورم اینڈ ایکسپو میں او آئی سی خطے سے تعلق رکھنے والے حکومتی عہدیدار، نجی شعبے کی تنظیمیں، ایئرلائنز، ہوٹلز، ٹورازم بورڈز، سرمایہ کار، ترقیاتی شراکت دار، تعلیمی ادارے اور شعبہ سیاحت کے ماہرین شرکت کریں گے۔

فورم اینڈ ایکسپو عالمی سطح پر سیاحت سے وابستہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کے فروغ، شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش، مصنوعات، خدمات اور جدتوں کی نمائش، سیاحت کے مستقبل کی تشکیل میں مصروف ماہرین سے استفادہ اور عالمی سطح پر پاکستان کے سیاحتی تشخص کو مضبوط بنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ شرکاء بطور مندوب رجسٹریشن یا بطور نمائش کنندہ https://iccdstf.com/registration/ پر اپنی جگہ بک کرا سکتے ہیں۔

مزید خبریں