اسلام آباد ۔20دسمبر(اے پی پی) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) ، پاکستان ریلویز اور ہیومن رائٹس ڈویژن کے باہمی اشتراک سے22 دسمبر سے ”سدا سلامت پاکستان ٹرین “ چلائی جائے گی۔ ٹرین چلانے کا مقصد پاکستان کے عوام میں بین المذہب ہم آہنگی کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ سالگرہ بھی منانا ہے۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق …
پی ٹی ڈی سی پاکستان ریلویز اور ہیومن رائٹس ڈویژن کے باہمی اشتراک سے 22 دسمبر سے ”سدا سلامت پاکستان ٹرین “ چلائی جائے گی، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ٹرین کا افتتاح کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔20دسمبر(اے پی پی) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) ، پاکستان ریلویز اور ہیومن رائٹس ڈویژن کے باہمی اشتراک سے22 دسمبر سے ”سدا سلامت پاکستان ٹرین “ چلائی جائے گی۔ ٹرین چلانے کا مقصد پاکستان کے عوام میں بین المذہب ہم آہنگی کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ سالگرہ بھی منانا ہے۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ راولپنڈی سے سفر شروع کرنے والی ٹرین براستہ پشاور، 31دسمبر کو کراچی پہنچے گی۔ ٹرین میں سیاحت کی بوگی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن نے تیار کی ہے جس کے ساتھ ساتھ ہیومن رائٹس ڈویژن کی بوگیاں بھی ہوں گی۔ ان کے علاوہ چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے فلوٹ بھی اس ٹرین کا حصہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عبدالغفور خان منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی نے کہا کہ سیاحت کی بوگی کو نہایت عمدگی سے سجایا گیا ہے۔ بوگی کو پاکستان کے سیاحتی مقامات ، علاقائی کلچر ، پاکستان میں موجود آثارِ قدیمہ وغیرہ کی تصاویر سے مزین کیا گیا ہے جو کہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔








