اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ پی پی اور تحریک انصاف کی طرف سے چوہدری نثار پر تنقید کرنا اور استعفی کا مطالبہ بلاجواز ہے،پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ چوہدری نثار نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں …
پی پی اور تحریک انصاف کی طرف سے چوہدری نثار پر تنقید اور استعفی کا مطالبہ بلاجواز ہے،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ پی پی اور تحریک انصاف کی طرف سے چوہدری نثار پر تنقید کرنا اور استعفی کا مطالبہ بلاجواز ہے،پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ چوہدری نثار نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں جس سے دہشت گردی کے خاتمہ میں خاطر خواہ مدد ملی ہے۔ بارڈرز مینجمنٹ سمیت غیرملکی خصوصاً افغانیوں کیلئے دستاویزات کے بارے میں خصوصی اقدامات کئے گئے غیرملکی شہریوں کی جانچ پڑتال کیلئے نادرا کو خصوصی ٹاسک دیا جس سے غیر ملکیوں کو پاکستان میں داخلے سے روکنے میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار بااصول سیاستدانوں ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہمہ وقت حقائق کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔








