پی پی اور ن لیگ کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، شیخ رشید

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کریں گے ، پی پی اور ن لیگ کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے بدعنوان عناصر …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کریں گے ، پی پی اور ن لیگ کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کا علم اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں مریم نواز نے نیب آفس پر پتھرائو کرایا ، نواز شریف کو باہر بھیجنے والی بھی مریم نواز تھیں ،انہوں نے کہا کہ مریم نواز لیڈر نہیں بن سکتیں ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو پی پی پی اور ن لیگ سے گلہ ہے کہ ان دونوں جماعتوں نے ان سے دھوکہ کیا ہے ،دیگر چھوٹی جماعتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے ، لوگ اب ان کے کہنے پر باہر نہیں آئیںگے، ملک کے حالات میں بہتری آئی ہے کورونا پر موئثر طور قابو پایا گیا ہے ،معاشی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے،وزیر اعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

مزید خبریں