لاہور۔10جنوری (اے پی پی):صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 10 سے 16 جنوری کے دوران پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے امکان کے پیش نظر مناسب اقدامات کے لئے ضروری ہدایات پر مشتمل مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ٹورازم ڈپارٹمنٹ، ایجوکیشن، ہیلتھ، زراعت، لوکل گورنمنٹ، فاریسٹ، سی اینڈ ڈبلیو، ٹرانسپورٹ، ریسکیو 1122، نیشنل ہائی وے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ جیسے متعلقہ محکموں …
پی ڈی ایم اے کا پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے امکان کے پیش نظر مناسب اقدامات اور ضروری ہدایات پر مشتمل مراسلہ جاری

مزید خبریں
لاہور۔10جنوری (اے پی پی):صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 10 سے 16 جنوری کے دوران پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے امکان کے پیش نظر مناسب اقدامات کے لئے ضروری ہدایات پر مشتمل مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ٹورازم ڈپارٹمنٹ، ایجوکیشن، ہیلتھ، زراعت، لوکل گورنمنٹ، فاریسٹ، سی اینڈ ڈبلیو، ٹرانسپورٹ، ریسکیو 1122، نیشنل ہائی وے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ جیسے متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ 10 سے 16 جنوری کے دوران پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ دھند و سموگ کی صورتحال میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ یونیورسٹیز، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے طلبا وطالبات کو سردی کے حوالے سے مناسب لباس کی ہدایات جاری کریں۔ کلاس رومز میں سردی سے بچا ئوکے لیے مناسب اقدامات اٹھائیں۔ تمام ہسپتال بالخصوص بیسک ہیلتھ یونٹس ادویات اور عملے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سردی کی شدت سے خود کو محفوظ رکھیں۔ ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔ سیاحوں کی سہولیات کے لیے مری میں مختلف مقامات پر فیسلی ٹیشن سنٹرز قائم ہیں۔ دوران سفر تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال کریں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔








