پی ڈی ایم اے نے مون سون فلڈ کی صورتحال بارے فیکٹ شیٹ جاری کردی ۔
پی ڈی ایم اے کی مون سون فلڈ کی صورتحال بارے فیکٹ شیٹ جاری، آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارش متوقع

مزید خبریں
لاہور۔13جولائی (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے مون سون فلڈ کی صورتحال بارے فیکٹ شیٹ جاری کردی ۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں دریاوں بیراجز اور ملحقہ ندی نالوں اور ڈیمز میں پانی کے بہائو کی تفصیلات سمیت مون سون بارشوں کے باعث نقصانات کی تفصیل بھی شامل ہے ۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اوکاڑہ میں 29 ملی میٹر بارش، نارووال 23، ساہیوال 19, شیخو پورہ 11، گوجرانولہ 9، فیصل آباد 8 اور لاہور میں 7 ملی میٹر تک بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ اسی طرح حافظ آباد، سیالکوٹ، جھنگ، لیہ، قصور اور خانیوال میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔پنجاب کے تمام دریاوں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔
دریائے سندھ چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہا ئونارمل سطح پر ہے۔رودکوہیوں اور بڑے دریائوں سے ملحقہ ندی نالوں میں بھی پانی کا بہا ئونارمل سطح پر ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی پی ڈی ایم عمر جاوید کی جانب سے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔بچوں کا خیال رکھیں انہیں برساتی نالوں نشیبی علاقوں دریائوں اور نہروں میں ہرگز مت نہانے دیں۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مون سون بارشوں سے حادثات کے باعث ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ۔ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت متاثرہ فیملیز کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ مسلسل جاری ہے۔








