پی ڈی ایم عوامی اجتماعات اور ریاست مخالف بیانیہ کے ذریعے ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوامی اجتماعات اور ریاست مخالف بیانیہ کے ذریعے ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت نے ایاز صادق کے بیان کی مذمت یا مخالفت نہیں کی بلکہ اپوزیشن …

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوامی اجتماعات اور ریاست مخالف بیانیہ کے ذریعے ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت نے ایاز صادق کے بیان کی مذمت یا مخالفت نہیں کی بلکہ اپوزیشن کی قیادت ان کے موقف کی حمایت کر رہی ہے۔ ایاز صادق کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایاز صادق نے بنیادی طور پر پاکستان کے خلاف بھارت کے بیانیہ کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیال غلط ہے کہ ایاز صادق نے ایوان میں ذاتی حیثیت سے یہ بیان دیا، ایاز صادق نے سابق وزیراعطم نواز شریف کی جانب سے یہ بیان دیا۔ انہوں نے بتایا کہ غیر ذمہ دارانہ بیان پر رکن قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف کارروائی کیلئے حکومت کو لوگوں کے دبائو کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ایاز صادق کے خلاف اپنا راستہ بنائے گا