پی ڈی ایم نے بدعنوان قائدین کے خلاف احتساب کے عمل کو روکنے کیلئے حکومت مخالف تحریک شروع کی ہے،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اپنے بدعنوان قائدین کے خلاف احتساب کے عمل کو روکنے کیلئے حکومت مخالف تحریک شروع کی ہے، اپوزیشن حکومت پر دبائو ڈالنے کیلئے مختلف چالیں چل رہی ہے تاکہ یہ لوگ کرپشن اور منی لانڈرنگ کیسز میں ریلیف لے سکیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی …

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اپنے بدعنوان قائدین کے خلاف احتساب کے عمل کو روکنے کیلئے حکومت مخالف تحریک شروع کی ہے، اپوزیشن حکومت پر دبائو ڈالنے کیلئے مختلف چالیں چل رہی ہے تاکہ یہ لوگ کرپشن اور منی لانڈرنگ کیسز میں ریلیف لے سکیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عوام کی زندگیوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اسی لئے یہ لوگ جلسوں کا انعقاد کر رہے ہیں، کورونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے، سب کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ڈی ایم رہنماﺅں کو گرفتار کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت وقت آنے پر تمام آپشنز استعمال کرنے پر غور کرے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مولانا فضل الرحمان انتخابات لڑنے کا حق نہیں رکھتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی عوام میں مقبولیت کھو چکی ہیں اور دونوں جماعتیں صرف اپنے اپنے علاقوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔ انتخابی اصلاحات کے بارے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصلاحات یا قانون سازی کیلئے دلچسپی نہیں لے رہیں۔