اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کو فالو کرتے ہوئے جلسوں سے گریز کرنا چاہیے، اگر اپوزیشن جماعتیں ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں کا انعقاد کریں گی تو یقینی طور پر اس سے وائرس کا …
پی ڈی ایم کو این سی او سی کی ہدایات کو فالو کرتے ہوئے جلسوں سے گریز کرنا چاہیے، اسد عمر

مزید خبریں
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کو فالو کرتے ہوئے جلسوں سے گریز کرنا چاہیے، اگر اپوزیشن جماعتیں ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں کا انعقاد کریں گی تو یقینی طور پر اس سے وائرس کا پھیلائوشدت اختیار کرے گا۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قائدین کورونا پر سیاست کرنے سے باز رہیں، اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وبا کے خلاف مقابلہ کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ اسد عمر نے کہا کہ عوام وبا پر قابو پانے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں، ماسک پہنیں، سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں اور کثرت کے ساتھ ہاتھ دھوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھر میں جلسے کے دوران این سی او سی کی ہدایات پر عمل درآمد کیا گیا تھا۔








