اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اتوار کو لاہور میں بریگیڈیئر حسن افضال کے گھر گئے اور ان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینیٹرز چیف وہپ سجاد حسین طوری، منظور کاکڑ، سرفراز بگٹی، شاہ زیب درانی، مرزا محمد آفریدی، اشوک کمار ، نصیب اللہ بازئی ، انوارالحق کاکڑ، چئرمین …
چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی لاہور میں بریگیڈیئر حسن افضال کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اتوار کو لاہور میں بریگیڈیئر حسن افضال کے گھر گئے اور ان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینیٹرز چیف وہپ سجاد حسین طوری، منظور کاکڑ، سرفراز بگٹی، شاہ زیب درانی، مرزا محمد آفریدی، اشوک کمار ، نصیب اللہ بازئی ، انوارالحق کاکڑ، چئرمین سینیٹ کے پرنسپل سیکرٹری حماد مری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بلوچستان عوامی پارٹی اسلام آباد کے صدر عبد القادر بھی چئرمین کے ہمراہ تھے۔ چئیرمن سینیٹ نے دعا کی اللہ± تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بریگیڈئیر حسن افضال ایک فرض شناس افسر تھے۔ اللہ تعالی سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








