اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال سے پا کستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگ ہیک نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران چئیرمین (نیب) جسٹس جاوید اقبال نے جرمن سفیر کو پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے نیب کی قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے …
چئیرمین (نیب) جسٹس جاوید اقبال سے جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگ ہیک کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال سے پا کستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگ ہیک نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران چئیرمین (نیب) جسٹس جاوید اقبال نے جرمن سفیر کو پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے نیب کی قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے نمایاں کوششوں سے آگاہ کیا۔ سفیر برن ہارڈ شلاگ ہیک نے چئیرمین (نیب) جسٹس جاوید اقبال کی دانشمندانہ قیادت میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان کیلئے کوششوںکو سراہا۔








