چئیرمین نیب وزارت ہاﺅسنگ اورپاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کرائیں،متاثرین

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے متاثرین نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے چئیرمین سے وزارت ہاﺅسنگ اورپاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ جی ٹین ٹو میں 9 سال گزرنے کے باوجود فلیٹوں کا تعمیراتی کام ادھورا پڑا ہے اوراب مختلف حیلے بہانوں سے ملازمین اور سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں …

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے متاثرین نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے چئیرمین سے وزارت ہاﺅسنگ اورپاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ جی ٹین ٹو میں 9 سال گزرنے کے باوجود فلیٹوں کا تعمیراتی کام ادھورا پڑا ہے اوراب مختلف حیلے بہانوں سے ملازمین اور سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہے ۔ جمعہ کو پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے متاثرین کیلئے قائم ایکشن کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم درانی نے نومبر 2015ءمیں ایوان بالا میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ G-10/2 کے تعمیراتی کام میں کرپشن کی انکوائری ایف آئی اے کر رہی ہے لیکن دو سال گزرنے کے باوجود انکوائری رپورٹ سامنے نہ آ سکی۔

Leave a Reply