پشاور۔21 فروری (اے پی پی)ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی میں کچہری گیٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے ہیں، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے مطابق منگل کوایک خودکش حملہ آور نے کچہری گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دو خودکش حملہ آوروں کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا‘ ڈی پی او کے مطابق واقعہ کے فوری بعد …
چارسدہ میںکچہری گیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ‘ 7 افرادجاں بحق‘
پشاور۔21 فروری (اے پی پی)ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی میں کچہری گیٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے ہیں، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے مطابق منگل کوایک خودکش حملہ آور نے کچہری گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دو خودکش حملہ آوروں کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا‘ ڈی پی او کے مطابق واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر امدادی کاروائیاں شروع کیں‘ اور زخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا‘ جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیاگیا‘ زخمی پولیس اہلکاروں میں فضل ربی‘ اشفاق‘ بلال‘ منصف ‘عثمان اور عالم شامل ہیں‘ڈی پی اوسہیل خان کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،









