چار رکنی قومی ٹین پن باﺅلنگ ٹیم عالمی جونیئر کپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) چار رکنی قومی ٹین پن باﺅلنگ ٹیم عالمی جونیئر کپ میں شرکت کرے گی،یہ کپ 24 جولائی سے5 اگست تک امریکا میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چار رکنی ٹیم میں عمیر عباس سنڈھڑہ، یاسین جان، دانیال شاہ اور علی سوریا شامل ہیں، کھلاڑی عالمی جونیئر کپ میں شرکت کے لئے …

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) چار رکنی قومی ٹین پن باﺅلنگ ٹیم عالمی جونیئر کپ میں شرکت کرے گی،یہ کپ 24 جولائی سے5 اگست تک امریکا میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چار رکنی ٹیم میں عمیر عباس سنڈھڑہ، یاسین جان، دانیال شاہ اور علی سوریا شامل ہیں، کھلاڑی عالمی جونیئر کپ میں شرکت کے لئے 22 جولائی کو امریکہ رووانہ ہوںگے اور شرکت کے بعد 6 اگست کو واپس وطن پہنچیں گے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی عالمی جونیئر کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Leave a Reply