اقوام متحدہ ۔ 04 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے خبردار کیا ہے کہ چار ممالک نائجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن میں قریب 1.4 ملین بچے قحط کی وجہ سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔ عالمی ادارہ جنوبی سوڈان میں قحط کا اعلان کر چکا ہے۔اقوام متحدہ کے اس ادارے کی جانب سے پیر 20 فروری کو بتایا گیا ہے کہ یمن میں 4 لاکھ …
چار ممالک میں قحط لاکھوں بچوں کی جان لے سکتا ہے، یونیسیف

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 04 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے خبردار کیا ہے کہ چار ممالک نائجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن میں قریب 1.4 ملین بچے قحط کی وجہ سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔ عالمی ادارہ جنوبی سوڈان میں قحط کا اعلان کر چکا ہے۔اقوام متحدہ کے اس ادارے کی جانب سے پیر 20 فروری کو بتایا گیا ہے کہ یمن میں 4 لاکھ 62 ہزار بچے خوراک کی شدید کمی سے دوچار ہیں، جب کہ شمال مشرقی نائجیریا میں بھی قریب ساڑھے 4لاکھ بچے بھوک سے متاثرہ ہیں۔قحط سے متعلق تنبیہ کے نظام Fews کے مطابق نائجیریا کی ریاست بورنو میں گزشتہ برس سے قحط جاری ہے، جب کہ امدادی اداروں کی ان متاثرہ بچوں تک عدم رسائی سے صورت حال مزید گمبھیر ہو سکتی ہے۔








