چار ہزار پاکستانیوں کو غیر ممالک کے حوالے کرنے کا تاثر بالکل غلط ہے، کچھ نووارد اور طالع آزما سیاستدان پختون عوام کی معصومیت سے ناجائز فائدہ اٹھانا اور لاپتہ افراد کے انسانی المیہ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں، لاپتہ افراد کمیشن

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) لاپتہ افراد کے کمیشن نے اس تاثر کو بالکل غلط قرار دیا ہے کہ 4 ہزار پاکستانیوں کو غیر ممالک کے حوالہ کیا گیا۔ منگل کو کمیشن کی طرف سے جاری بیان میںاس امر پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ کچھ نووارد اور طالع آزما سیاستدان پختون عوام کی معصومیت سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور لاپتہ افراد …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) لاپتہ افراد کے کمیشن نے اس تاثر کو بالکل غلط قرار دیا ہے کہ 4 ہزار پاکستانیوں کو غیر ممالک کے حوالہ کیا گیا۔ منگل کو کمیشن کی طرف سے جاری بیان میںاس امر پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ کچھ نووارد اور طالع آزما سیاستدان پختون عوام کی معصومیت سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور لاپتہ افراد کے انسانی المیہ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔ کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق لاپتہ افراد کے کمیشن نے اس تاثر کو بالکل غلط قرار دیا ہے کہ 4 ہزار پاکستانیوں کو غیر ممالک کے حوالہ کیا گیا۔ چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن نے جن اعداد و شمار کا حوالہ دیا تھا وہ روزنامہ ”دی نیوز“ میں 18 اپریل 2007ءکو شائع ہوئے تھے۔ لاپتہ افراد کے کمیشن نے مذکورہ خبر کی تصحیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ خبر بے بنیاد ہے اس سے سادہ لوح اور معصوم عوام کو نہیں بہکایا جا سکتا جن کی اپنے پیارے وطن پاکستان سے وابستگی پتھر پر لیکر ہے۔